27 دسمبر 2014 - 09:28
پاکستان میں مسیحی جوڑے کےقتل کےخلاف ایک عدالت کی کاروائی

پاکستان کے شہر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے ایک مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کے سلسلے میں 59 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے ایک مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کے سلسلے میں 59 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے ۔جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی ایک عدالت میں جن افراد کے خلاف فرد جرم عا‏ئد کی گئی ہے انھوں نے گزشتہ مہینے ایک عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو قرآن کریم کی بے حرمتی کے ارتکاب کے الزام میں انھیں زدوکوب کیا ، آزار و اذیت پہنچائی اور انھیں زندہ جلادیا۔اسی طرح اس عدالت نے نو دیگر افراد سے اس واقعہ سے متعلق  تفتیش کی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرکوٹ رادھا کشن میں غنڈوں  کے ایک گروہ نے ایک  پینتیس سالہ مسیحی  اور اکتیس سالہ اس کی بیوی کو زندہ جلاڈالا تھا اس دہشت گردانہ واقعہ کی پاکستان  میں اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات نے مذمت کی ہے۔

............

242